راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش ختم موسم خوشگوار

آج اورکل سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ اوربنوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

آج اورکل سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ اوربنوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھار بارش ہوگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا تاہم آج اور کل سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ اوربنوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے باقی حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران استور میں درجہ حرارت 0 درجے سینٹی گریڈ رہا جبکہ نواب شاہ اور مٹھی میں سب سے زیادہ گرمی پڑی اور درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

Recommended Stories

Load Next Story