پہلا ون ڈے نیوزی لینڈ نے پاکستان کو61 رنز سے ہرادیا
بارش کے باعث نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت فاتح قرار دیا گیا
ARTVIN:
نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 61 رنز سے ہرادیا۔
ولنگٹن کے بیسن ریزرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستان ہدف کے تعاقب میں اننگ کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہا۔ 6 رنز پر اظہر علی جب کہ 13 رنز پر بابر اعظم پویلین لوٹ گئے، 37 رنز کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی پویلین لوٹ چکے تھے۔ 57 رنز پر سرفراز بھی لوٹ گئے ۔ اس موقع پر فخر زمان کا ساتھ دینے شاداب خان میدان میں آئے ، دونوں نے ٹیم کے اسکور کو 132 رنز تک پہنچایا تو شاداب ساتھ چھوڑ گئے، انہوں نے 28 رنز کی اننگ کھیلی۔
32 ویں اوور کے دوران بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز تھا۔ کریز پر اوپنر فخر زمان 82 جب کہ فہیم اشرف 17 رنز بنا کر موجود تھے۔ بارش کے باعث کھیل کو ختم کردیا گیا اور نیوزی لینڈ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 61 رنز سے فتح یاب قرار پایا۔
اس سے قبل کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔
میچ کی ابتدا میں کیوی بلے بازوں مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے ٹیم کو 83 رنز کا آغاز فراہم کیا، کولن منرو 58 رنز بنا کر حسن علی کا شکار ہوئے، بعدازاں مارٹن گپٹل 48 رنز بناکر فخر زمان کی گیند پر کیچ آؤٹ اور روس ٹیلر 12 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے، ٹام لیتھم صرف 3رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، سنچری بنانے والے کیوی کپتان کین ولیم سن 115 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر کیچ دے بیٹھے اور کچھ دیر بعد ہی ہینری نکولس نصف سنچری بنا کر حسن علی کا شکار ہوگئے اس کے بعد کیوی کھلاڑی مچل سینٹنر صرف 7 رنز بنا سکے اور محمد عامر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ ٹم ساؤتھی 12 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود رہے۔