پیپلزپارٹی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے جسٹس رزاہد حسین کا نام پیش کردیا

جسٹس ریٹائرڈ زاہد حسین لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس رہ چکے ہیں.


ویب ڈیسک March 20, 2013
زاہد حسین لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس ہیں. فوٹو ایکسپریس

پیپلزپارٹی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے جسٹس (ر) زاہد حسین کا نام وزیراعلی شباز شریف کو بھجوادیا۔

نگراں وزیراعلیٰ کے لئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض کی جانب سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ زاہد حسین ایک غیر جانبدار اور غیر متنازع شخصیت ہیں اس لئے صوبے کے نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے ان کا نام پیش کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی نے حفیظ اختر رندھاوا، میاں عامر محمود اور عاصمہ جہانگیر کے نام نگران وزیر اعلیٰ کے لئے پیش کئے تھے تاہم میاں عامر محمود اور عاصمہ جہانگیر نے یہ ذمہ داریاں قبول کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پیپلز پارٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس (ر) زاہد حسین کا نام پیش کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں