پشاور جوڈیشل کمپلیکس پرخودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کی تصویر جاری

دہشت گرد کی عمر 20 سے 22 سال کے درمیان ہے اور اس کے چہرے پر زخم کے نشانات ہیں.

دہشت گرد کی عمر 20 سے 22 سال کے درمیان ہے اور اس کے چہرے پر زخم کے نشانات ہیں. فوٹو ایکسپریس

پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کی تصویر جاری کر دی۔


تصویر کے مطابق دہشت گرد کی عمر 20 سے 22 سال کے درمیان ہے اور اس کے چہرے پر زخم کے نشانات ہیں، ہلاک دہشت گرد کی شناخت کرنے یا اس کے بارے میں معلومات فراہم والے کے لئے انعام کا اعلان اور نام صیغہ راز میں رکھنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جوڈیشل کمپلیکس پشاور پر خودکش حملہ کرنے کے خلاف خیبرپختونخوا بارکونسل، پشاورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن اورڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر سوگ اور ہڑتال جاری ہے۔ عدالت پر حملے کے بعد کی صورتحال پرغور کے لئے پشاورہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کا مشترکہ جنرل باڈی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے، وکلا کی ہڑتال کی وجہ سے سیکڑوں کیسز تاخیرکاشکارہیں جس سےسائلین کو مشکلات کاسامنا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story