کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق

بچے کھچے دہشت گردوں کو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان


ویب ڈیسک January 06, 2018
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخرہے، آئی جی بلوچستان ۔ فوٹو: فائل

سریاب روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا، زخمی اہلکارکو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سیکیورٹی فورسزنےعلاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے جب کہ بچے کھچے دہشت گردوں کو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

ادھر آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری نے شہید اہلکار کی نمازجنازہ میں شرکت کی اور سی ایم ایچ کا دورہ بھی کیا جہاں فائرنگ سے زخمی ہونے والے دوسرے اہلکار کی عیادت کی۔ اس موقع پر آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی بڑی قربانیاں ہیں اور ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں