ایئر مارشل ر اصغر خان پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

نمازجنازہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی


ویب ڈیسک January 06, 2018
ایئرمارشل(ر) اصغر خان گزشتہ روز 97 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ فوٹو: انٹرنیٹ

پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ائیر مارشل (ر) اصغر خان کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

ایئرمارشل (ر) اصغر خان کی نماز جنازہ راولپنڈی کے نورخان ایئر بیس پر اداکردی گئی۔ نمازجنازہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، وفاقی کابینہ کے اراکین، مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ عسکری و سیاسی حکام نے شرکت کی۔

اصغرخان مرحوم کی میت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا اور پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ ایئرمارشل(ر) اصغر خان کی تدفین ان کے آبائی گاؤں نواں شہر میں کی گئی۔ وہ گزشتہ روز 97 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ائیرچیف مارشل (ر) اصغر خان انتقال کرگئے

اصغر خان نے 1940 میں رائل انڈین ملٹری کالج دہرہ دون سے گریجویشن کی اور اسی سال کے آخر میں نویں رائل دکن ہارس میں کمیشنڈ افسر مقرر ہوئے۔ 1957 میں صرف 36 سال کی عمر میں وہ ائیر وائس مارش بنائے گئے اور 1958 میں ائر مارشل ہوگئے۔ اصغر خان کو ہلال قائداعظم اور ہلال پاکستان کے اعزازات سے نوازا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں