صدر آصف زرداری نے 11 مئی کو انتخابات کرانے کی سمری پر دستخط کردیئے

صدر اپنے احکامات الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے تاہم تاریخ کا اعلان وہ آئندہ چند روز میں قوم سے خطاب میں کریں گے۔


ویب ڈیسک March 20, 2013
تمام صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات ایک ہی روز کرانے کے لئے ضروری ہے کہ پنجاب اسمبلی 27 مارچ تک تحلیل کردی جائے۔ فوٹو : فائل

صدر آصف علی زرداری نے ملک بھر میں 11 مئی کو عام انتخابات کرانے کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں۔

ایوان صدر کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر کے مطابق وزیر اعظم نے آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لئے صدر مملکت کو سمری بھجوائی تھی جس پر صدر آصف زرداری نے دستخط کردیئے ہیں ، سمری کے مطابق آئندہ عام انتخابات 11 مئی بروز ہفتے کو ہوں گے۔ آئین کے تحت صدر اپنے احکامات الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے، تاہم تاریخ کا اعلان صدر آصف علی زرداری آئندہ چند روز میں قوم سے خطاب میں کریں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے علاوہ سندھ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلیاں بھی تحلیل ہوچکی ہیں تاہم پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ اب تک حل نہیں ہوسکا۔ آئین کی رو سے ملک بھر کی تمام صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات ایک ہی روز کرانے کے لئے ضروری ہے کہ پنجاب اسمبلی 27 مارچ تک تحلیل کردی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں