وزارت داخلہ نے کالعدم قراردی گئی تنظیموں کی فہرست جاری کردی

کالعدم تنظیموں کی فہرست میں جماعۃ الدعوۃ اورفلاح انسانیت فاؤنڈیشن بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک January 06, 2018
وزارت داخلہ نے 72 کالعدم تنظیموں کے بارے میں اشتہار جاری کیا ہے فوٹو: فائل

وفاقی وزارت داخلہ نے کالعدم قراردی گئی تنظیموں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں جماعۃ الدعوۃ اورفلاح انسانیت فاؤنڈیشن بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے کالعدم قراردی گئی تنظیموں کے بارے میں اشتہارجاری کیا ہے، اشتہارمیں 72 تنظیموں کی فہرست بھی موجود ہے جن میں جماعۃ الدعوۃ اورفلاح انسانیت فاؤنڈیشن بھی شامل ہیں۔

اشتہارمیں کہا گیا ہے کہ کالعدم قراردی گئی تنظیموں کی مالی مدد اورمعاونت بھی قابل سزاجرم ہے۔ اس لئے عوام انہیں صدقات اورعطیات نہ دیں، شہری کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کی اطلاع 1717 پر دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں