کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل 25مارچ سے شروع ہوگا الیکشن کمیشن
31 مارچ سے 6 اپریل تک امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات میں امیدوراروں کے حصہ لینے سے متعلق کاغذات نامزدگی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل 25 مارچ سے شروع ہوکر 30 مارچ تک جاری رہے گا جس کے بعد 31 مارچ سے 6 اپریل تک امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی،الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے لئے 7 دن رکھے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار 18 اپریل تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں، 19 اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی جب کہ انتخابی شیڈول 23 مارچ کے بعد جاری کیا جائے گا۔