کراچی میں آئندہ ہفتے شدید سردی کا امکان

8 جنوری کوکوئٹہ کی سرد ہوائیں شمال مشرقی سمت سے کراچی میں داخل ہوں گی، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک January 06, 2018
کراچی میں سرد اور خشک ہواؤں کی وجہ سے سردی کا سلسلہ کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات: فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے شہر اور گرد و نواح میں شدید سردی کی پیش گوئی کردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی سمیت سندھ اوربلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ایک مرتبہ پھرسردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شہرمیں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم آئندہ چند روزمیں سردی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کا کہنا ہے کہ 8 جنوری کو کوئٹہ کی سرد ہوائیں شمال مشرقی سمت سے کراچی میں داخل ہوں گی، جس سے درجہ حرارت میں کئی ڈگری کمی اور سردی کی شدت میں نمایاں اضافے کا امکان ہے، شہر میں سرد اور خشک ہواؤں کی وجہ سے سردی کا سلسلہ کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں