وزارت داخلہ نے پاسپورٹ کے التوا کے معاملے پرتحقیقات کا حکم دیدیا

تحقیقات میں پاسپورٹ لیمینیشن کے اسٹاک میں بدعنوانی اوراس سےمتعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا،وزارت داخلہ

تحقیقات میں پاسپورٹ لیمینیشن کے اسٹاک میں بدعنوانی اوراس سےمتعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا،وزارت داخلہ ۔ فوٹو: فائل

ABU DHABI:
ساڑھے 4 لاکھ پاسپورٹ التواکا شکار ہونے پر وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

وزارت داخلہ نے پاسپورٹوں کےاجرا میں التوااور لیمینیشن پیپر کا اسٹاک ختم ہونےکا نوٹس لےلیاہے جبکہ ذمے داروں کا تعین کر کے 3 روز میں رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،تحقیقات میں پاسپورٹ لیمینیشن کے اسٹاک میں بدعنوانی اوراس سےمتعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا ئے گا۔


وزارت داخلہ نے لیمینیشن کے لئے نئے ٹینڈرز کی تجاویز بھی طلب کرلی ہیں اور اپنی ابتدائی رپورٹ میں معاملے کا ذمے دار پاسپورٹ آفس کو ہی قرار دیا ہے ۔

واضح رہے کہ لیمینیشن کا 10 فیصد اسٹاک باقی رہ جانے پر مزید اسٹاک کی اطلاع دی جاتی ہے لیکن پاسپورٹ حکام نے وزارت داخلہ کو صورت حال سے آگاہ نہیں کیا۔
Load Next Story