عمران خان کا تیسری شادی کی تصدیق یا تردید سے گریز

عمران خان تیسری شادی سے متعلق سوال کا جواب دیئے بغیر ہی چلے گئے


ویب ڈیسک January 06, 2018
میڈیا میں عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں، فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اپنی تیسری شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید سے گریز کررہے ہیں جب کہ پارٹی رہنما بھی اسے ذاتی معاملہ قرار دے رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چکوال میں جلسہ عام سے خطاب کے بعد جب میڈیا کے نمائندوں نے ان سے تیسری شادی سے متعلق سوال کیا تو وہ کوئی جواب دیئے بغیر ہی چلے گئے۔

دوسری جانب میڈیا میں عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کے حوالے سے شیریں مزاری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کی شادی ان کا ذاتی معاملہ ہے، اس میں کسی کو دخل دینے کی ضرورت نہیں، عمران خان کب اور کس سے شادی کریں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے اور کسی کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔



لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری سرور نے کہا کہ کسی کی ذاتی زندگی میں میرا یا تحریک انصاف کاکوئی عمل دخل نہیں، کیا عمران خان کو اپنی شادی کے لئے ریفرنڈم کرانا چاہئے، عمران خان کی شادی سے بڑھ کر اور بھی مسائل ہیں، ہمیں ان پر توجہ دینی چاہئے۔

اس موقع پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید نے ازراہ مذاق کہا کہ ہمارے دین میں 4 شادیاں جائزہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کی جمائما اور ریحام سے شادی ناکامی سے دوچار ہوچکی ہے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں یہ خبر گردش کررہی ہے کہ عمران خان نے یکم جنوری کو لاہور میں تیسری شادی کی ہے۔ عمران خان شادی سے قبل خاتون کے معتقد تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔