پشاور جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز نے نگراں وزیراعلی کا حلف اٹھا لیا

غیر سیاسی شخص ہوں اور رہوں گا اسی بنیاد پر نگراں کابینہ کا انتخاب بھی جلد ہوجائے گا، طارق پرویز


ویب ڈیسک March 20, 2013
نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز سے گورنر خیبر پختوخوا انجنئیر شوکت اللہ نے حلف لیا۔ فوٹو: فائل

سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز نے خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلٰی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔


گورنر ہاؤس پشاور میں جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز سے گورنر خیبر پختوخوا انجنئیر شوکت اللہ نے حلف لیا۔ اس موقع ہر کئی اہم سیاسی شخصیات اور معززین نے بھی شرکت کی۔


حلف برداری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ سیاسی جماعتوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کیا۔ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا ملک بھر میں بازی لے گیا ہے، امن وامان اوربرداشت کاماحول دیناان کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ غیر سیاسی شخص ہیں اور رہیں گے اسی بنیاد پر نگراں کابینہ کا انتخاب بھی جلد ہوجائے گا۔


واضح رہے کہ امیر حیدر ہوتی اور اکرم درانی نے آئین کے تحت نگراں وزیر اعلٰی کے لئے جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کے نام پر اتفاق کیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں