بلدیہ ٹاؤن جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ 2 ہزار بوتلیں ضبط مالک فرار

مضرصحت مشروبات کچی آبادیوں میں زیادہ فروخت کیے جاتے ہیں،مشروب پینے والے کینسراوردیگرامراض کا شکارہوسکتے ہیں


Staff Reporter August 08, 2012
مضرصحت مشروبات کچی آبادیوں میں زیادہ فروخت کیے جاتے ہیں،مشروب پینے والے کینسراوردیگرامراض کا شکارہوسکتے ہیں،ای ڈی او ہیلتھ۔ فائل فوٹو

KARACHI: محکمہ صحت کے افسران اور پولیس نے بلدیہ ٹائون میں جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ مارکر2 ہزاربوتلیں ضبط کرلیں،ایک ملازم کوگرفتارکرکے فیکٹری کوسیل کردیا جبکہ فیکٹری کا مالک فرارہوگیا ،جعلی مشروبات رمضان پیکیج کے نام پر شہرکے مختلف علاقوں بالخصوص مضافاتی علاقوں میں سپلائی کیے جارہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹائون کے مکینوںکی جانب سے جعلی مشروبات تیارکیے جانے کی اطلاع پر صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر صغیراحمد نے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امداداللہ صدیقی کوہدایت کی کہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے A.3 میں بڑے پیمانے پر مختلف کولڈ ڈرنکس کمپنیوں کے نام پرجعلی کولڈڈرنکس اور دیگر مشروبات تیارکیے جارہے ہیں،وہاں فوری کارروائی کی جائے ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرامداداللہ صدیقی نے ڈسٹرکٹ آفیسرکوالٹی کنٹرول ڈاکٹر عبدالجبار شیخ، ڈاکٹر محمد عرفان خان سمیت دیگر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔

جس نے منگل کی صبح بلدیہ ٹائون کے علاقے میں پہنچ کر جعلی مشروبات تیار کی جانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں جعلی مشروبات کی بوتلیںشہرکے مختلف علاقوں میں سپلائی کیلیے گاڑی میں رکھی جارہی تھیں تاہم ای ڈی او ہیلتھ کراچی ڈاکٹر امداداللہ صدیقی نے پولیس کے ہمراہ جعلی مشروبات کی2 ہزار بوتلیںاور بھاری مشینریوںکوضبط کرکے ضابطے کی کارروائی کی ہدایت دی اور فیکٹری سے بڑی تعداد میں مختلف کیمیکلز اور رنگ بھی قبضے میں لے لیا ، جعلی مشروب اور کیمیکلز کیمیائی تجزیے کیلیے لیبارٹری بھجوادیا گیا، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی نے صحافیوں کوبتایا کہ ضبط کیے جانے والا کیمیکل انتہائی مضرصحت ہے جوکینسر کا باعث بھی بنتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں