شہباز شریف کی سفارش پر پنجاب اسمبلی تحلیل کردی گئی

گورنر مخدوم احمد محمود نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے۔


ویب ڈیسک March 20, 2013
گورنر مخدوم احمد محمود نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے۔ فوٹو فائل

TEHRAN: وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کے لئے بھجوائے گئی سمری پر گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے دستخط کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کو اسمبلی تحلیل کرنے کے لئے سمری ارسال کی تھی جس پر گورنر نے دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد بلآخر پنجاب اسمبلی بھی تحلیل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کی جاچکی ہیں تاکہ 11 مئی کو ایک ہی وقت انتخابات کو ممکن بنایا جاسکے، اس سلسلے میں 16 مارچ کو وزیر اعظم اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ میں اتفاق بھی ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |