سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا شہریوں کیلیے خصوصی ریلیف کا اعلان

سول اور ملٹری اداروں میں کام کرنے والے شہریوں کو مہنگائی الاونس کی مد میں ماہانہ ایک ہزار ریال اضافی دیے جائیں گے


ویب ڈیسک January 06, 2018
طلبہ و طالبات کو 10فیصد اضافی بونس ملے گا،فوٹو:فائل

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کے شہریوں اور عسکری اداروں سے وابستہ افراد کے لیے خصوصی مراعات اور مالی الاؤنس کا اعلان کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نے نئے سال کے آغاز پر شہریوں کے مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحفے کے طور پر خصوصی رعایت اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

شاہ سلمان کے فرمان کے تحت سول اور فوجی شعبوں میں خدمات انجام دینے والوں کو رواں مالی سال کے دوران سالانہ بونس دیا جائے گا جب کہ طلبہ و طالبات ایک سال تک 10فیصد اضافی ماہانہ بونس کے حق دار ہوں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب اور امارات میں پہلی بار ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ

اسی طرح سول اور ملٹری اداروں میں کام کرنے والے شہریوں کو مہنگائی الاونس کی مد میں ماہانہ ایک ہزار ریال اضافی دیئے جائیں گے جب کہ تعلیم و صحت کے پرائیویٹ اداروں سے مستفید ہونے والے شہریوں پر عائد ویلیو ایڈڈ ٹیکس حکومت برداشت کرے گی۔

سعودی فرمان کے مطابق ہر سرکاری ادارہ اپنے ملازمین کو مہینے کی 27تاریخ کو تنخوا دے گا تاکہ جلد ازجلد یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی ممکن ہوسکے۔

واضح رہے کہ تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں سے معیشت پر پڑنے والے اثرات اور یمن جنگ کے اخراجات کے سبب سعودی عرب نے 2018سے کھانے پینے سمیت دیگر ضرویات اشیا پر 5فیصد ویلیوایڈڈ ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں