ایم کیو ایم نے پرویزمشرف کے ساتھ الحاق یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبروں کو مسترد کردیا

ایم کیو ایم نے سابق صدر مشرف کیساتھ الحاق کا کوئی معاہدہ نہیں کیا، رابطہ کمیٹی


APP March 20, 2013
پرویز مشرف نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے 24 مارچ کو وطن واپس آنے کا اعلان کررکھا ہے۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سابق صدر پرویز مشرف کی جماعت کے ساتھ کسی بھی الحاق یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبروں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم نے سابق صدر مشرف یا ان کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ سے کسی بھی قسم کے الحاق یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کوئی معاہدہ نہیں کیا اور اس حوالے سے میڈیا میں جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ بے بنیاد اورگمراہ کن ہیں۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے 24 مارچ کو وطن واپس آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ وطن واپسی پرراولپنڈی یا کراچی کے ایئرپورٹ پر اتریں گے اوریہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ وہ کراچی کی کسی نشست سے قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |