ویرات کوہلی 5 رنز پر آؤٹ شائقین نے انوشکا کو ذمہ دار ٹھہرانا شروع کردیا

ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹویٹر پر اداکارہ کے خلاف ٹویٹس کا طوفان آگیا۔

ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹویٹر پر اداکارہ کے خلاف ٹویٹس کا طوفان آگیا۔ فوٹو : اے ایف پی

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے صرف 5 رنز پر آؤٹ ہونے پر شائقین نے انوشکا شرما کو ذمہ دار ٹھہرانا شروع کردیا۔

جنوبی افریقہ سے پہلے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے صرف 5 رنز پر آؤٹ ہونے پر شائقین نے انوشکا شرما کو ذمہ دار ٹھہرانا شروع کردیا، جس وقت کوہلی کریز پر تھے اس وقت اسٹیڈیم میں موجود اہلیہ انوشکا کو تالیاں بجاتے ہوئے دکھایا جاتا رہا لیکن آؤٹ ہونے کے بعد ٹویٹر پر اداکارہ کے خلاف ٹویٹس کا طوفان آگیا۔


ایک مداح نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ 'سچ تو یہ ہے کہ پوری سیریز میں کوہلی کم رنز بنائے گا اور گالیاں اہلیہ انوشکا کو پڑیں گی'۔

 
Load Next Story