ریویو کے حوالے سے اظہر علی کی خود غرضی بابر اعظم کو بھی لے ڈوبی
یہ فیصلہ قطعی طور پر درست نہیں اور چیلنج کیا جاسکتا تھا لیکن ریویو اظہر ضائع کرچکے تھے
ROME:
کیویز کیخلاف پہلے ون ڈے میں اظہر علی کی خود غرضی بابر اعظم کو بھی لے ڈوبی۔
پاکستانی اننگزکے پہلے ہی اوور میں ساؤتھی کی چوتھی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیے جانے کے بعد اظہر علی نے بغیر سوچے سمجھے ریویو کااشارہ کردیا، یہ واضح آؤٹ تھااس لیے امپائر کا فیصلہ تبدیل نہ ہوا، اظہر رخصت ہوئے تو ٹم ساؤتھی کی چوتھی گیند وائیڈ ہوگئی جب کہ اگلی بال پر بابراعظم کو بھی ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ فیصلہ قطعی طور پر درست نہیں اور چیلنج کیا جاسکتا تھا لیکن ریویو اظہر ضائع کرچکے تھے،اس لیے نوجوان بیٹسمین منہ لٹکائے پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ پہلے ہی اوور میں 2 وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی۔