غزل کے فروغ کیلیے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے فریدہ خانم
آج بھی نوجوانوں کی بڑی تعداد غزل کواپنانے کے لیے تیار ہے،’’ایکسپریس‘‘سے گفتگو
معروف غزل گائیکہ فریدہ خانم نے کہا ہے کہ غزل گائیکی کے فروغ کے لیے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔
''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے معروف غزل گائیکہ فریدہ خانم نے کہا ہے کہ غزل گائیکی کے فروغ کے لیے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے کیوں کہ آج بھی برصغیرمیں غزل کو ایک خاص مقام حاصل ہے اورنوجوان نسل بھی اس صنف کوپسند کرتی ہے لیکن اس کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات ناکافی ہیں۔
فریدہ خانم نے کہاکہ غزل کے شعبے میں پاکستان نے انمول گائیکوں کو جنم دیا، جنھوں نے اس مشکل ترین صنف کوبے حد آسان بنا کردنیا کے سامنے متعارف کروایا اورآج بھی ان کی گائی غزلیں عوام میں بے حد مقبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ آج بھی نوجوانوں کی بڑی تعداد غزل گائیکی کواپنانے کے لیے تیار ہے اوروہ اس شعبے میں بے حد نام روشن کرسکتی ہے، لیکن اس کے لیے انہیں بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بلاشبہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔