پاکستان میں ٹیلنٹ کی کبھی کمی نہیں رہی سید نور

نوجوان فلم میکرزاچھا کام کرنے کی صلاحیتیں رکھتے ہیں،’’ایکسپریس‘‘سے گفتگو

فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مل کربہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، ہدایتکار۔ فوٹو: فائل

معروف ہدایتکار و پروڈیوسر سید نور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کبھی کمی نہیں رہی۔


''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے معروف ہدایتکار و پروڈیوسر سید نور کا کہنا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام لوگوںکو مل کربہتری کے لیے کام کرنا ہوگا۔ یکجا ہوکرجب کوئی بڑا قدم آگے بڑھایا جائے گا تواس سے نقصان کا خطرہ کم اورفائدہ زیادہ ہونے کے امکانات ہیں۔

سید نور نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کبھی کمی نہیں رہی۔ شاندارماضی کی بات کریں تووسائل میں کمی کے باوجود بہترین کام سلوراسکرین پرپیش کیا گیا اورآج کے دورمیں تووسائل ہی وسائل ہیں اورنوجوان فلم میکرز بھی اچھا کام کرنے کی خوب صلاحیتیں رکھتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ سب مل کرکام کریں ، تاکہ پاکستان فلم انڈسٹری ترقی کرے۔
Load Next Story