ایکسپو سینٹرمیں زمین ڈاٹ کام کی 12 ویں نمائش کا افتتاح
نمائش میں70ایگزیبیٹرزمصنوعات پیش کررہے ہیں،50ہزار وزیٹرز آئیں گے،ذیشان علی
وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے ہفتہ کو کراچی ایکسپو سینٹر میں زمین ڈاٹ کام کی بارہویں نمائش کے افتتاح کر دیا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری پرکشش ہوگئی ہے جس میں بیرونی سرمائے کی آمد بھی ہو رہی ہے، زمین ڈاٹ کام ایکسپو جیسی نمائشیں کنسٹرکشن سیکٹر کی ترقی و فروغ کے لیے سود مند ہیں، بین الاقوامی سطح پر اس نوعیت کے ایونٹس کا انعقاد بڑے پیمانے پرکیا جاتا ہے جو اس شعبے میں مقامی وغیرہ سرمایہ کاری بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
ہفتہ کو کراچی ایکسپو سینٹر میں زمین ڈاٹ کام کی بارہویں نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام ایکسپو جیسی نمائشیں تعمیراتی شعبے کی ترقی و فروغ کے لیے سود مند ہیں، بین الاقوامی سطح پر اس نوعیت کے ایونٹس کا انعقاد بڑے پیمانے پرکیا جاتا ہے جو اس شعبے میں مقامی وغیرہ سرمایہ کاری بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کے باعث ملک بالخصوص بلوچستان کے سیاسی حالات خراب ہوئے ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکی ذاتی دلچسپی کی بدولت برسوں سے زیرالتوا ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز ہوگئی ہے، لیاری ایکسپریس وے عوام کے لیے جلد کھول دیا جائے گا جبکہ سدرن بائی پاس کی ترقیاتی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کا سندھ کے ساتھ رویہ ناروا ہے، بیجنگ میں رعایتی قرضوں کے معاہدے میں کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ شامل ہونے کے باوجود وفاقی حکومت نے اسے نکال دیا ہے حالانکہ کے سی آر اہم عوامی سہولت کامنصوبہ ہے جس کے لیے رعایتی قرضوں کے حصول کی غرض سے سندھ حکومت نے براہ راست رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہاکہ امریکی صدر روز دھمکی آمیز بیان دے رہا ہے کیونکہ پاکستان آج صرف چین سعودی عرب اور ایران کے علاوہ دنیا بھر میں تنہا رہ گیا ہے،ملک کی کوئی خارجہ پالیسی بھی نہیں جبکہ وزیر خارجہ کی تقرری بھی انتہائی تاخیر سے کی گئی ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ جب سے کراچی شہر میں امن آیا اور لوگوں کا خوف ٹوٹا تو سیاسی نتائج تبدیل ہوئے، اگر کے ایم سی یا واٹر بورڈ صحیح کام نہیں کر رہے ہیں تو یہ کس کی ذمے داری ہے، سندھ حکومت کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے سرگرم ہے۔
اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ گزشتہ سال زمین ڈاٹ کام ایکسپو میں70ہزار افراد نے شرکت کی تھی جبکہ اس ایکسپو میں 50 ہزار سے زائد وزٹرز کی شرکت متوقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ نمائش میں ملک بھر سے 70سے زائد ایگزیبیٹرز شریک ہیں، زمین ڈاٹ کام کی اگلی نمائشیں فروری میں لاہور اور مارچ میں اسلام آباد میں منعقد ہورہی ہیں جبکہ ستمبر2018 میں دبئی میں زمین ڈاٹ کام کی دوسری نمائش منعقد کی جارہی ہے۔