لاہورمیں خستہ مکان زمین بوس میاں بیوی اور 3 بچوں سمیت 6 جاں بحق

غلام عباس، اہلیہ مریم، 13سالہ زاہد 5سالہ علی 6سالہ مناہل 9سالہ صبیح حسن اور ایک راہگیر قدیر ملبے تلے دب گئے۔

کوتوالی چوک کے قریب اچانک مکان مکینوں پر آگرا،تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات۔ فوٹو؛ آئی این پی

اندرون دہلی گیٹ میں 3منزلہ خستہ حال مکان زمین بوس ہونے سے میاں بیوی اور 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

اندرون دہلی دروازہ کوتوالی چوک کے قریب اچانک مکان مکینوں پر آگرا جس کے نتیجے مین میاں بیوی اور 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا، جن میں سے غلام عباس اسکی بیوی مریم، 13سالہ بیٹا زاہد 5سالہ بیٹا علی 6سالہ بیٹی مناہل 9سالہ صبیح حسن اور ایک راہگیر قدیر ملبے تلے دب گئے تاہم ملبہ ہٹانے تک تین بچے دم توڑ چکے تھے دیگر چار افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں غلام عباس اسکی بیوی مریم اور راہگیر قدیر دم توڑ گئے جبکہ صبیح حسن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔


دوسری جانب ایس پی سٹی ڈویژن علی رضا سمیت دیگر افسران فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا تاہم تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ملبے کو گدھوں پر لاد کر دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔

 
Load Next Story