مولانا فضل الرحمن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کاعہدہ مانگ لیا

مولانافضل الرحمن نے وزیراعظم عباسی کویقین دہانی کرائی ہے بلوچستان اسمبلی برقراررہے گی، ذرائع

مولانافضل الرحمن نے وزیراعظم عباسی کویقین دہانی کرائی ہے بلوچستان اسمبلی برقراررہے گی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان کا عہدہ مانگ لیا۔

مولانافضل الرحمن نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپنی حالیہ ملاقات میں تجویزدی ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کاعہدہ ان کی پارٹی کو دیا جانا چاہیے۔


بلوچستان میں ہونیوالی پیش رفت سے متعلق ذرائع نے نام ظاہرنہ کرنیکی شرط پر ''ایکسپریس'' کوتصدیق کی کہ مولانافضل الرحمن نے وزیراعظم عباسی کویقین دہانی کرائی ہے بلوچستان اسمبلی برقراررہے گی اورمسلم لیگ(ن) کو سینیٹ کے آئندہ الیکشن میں بلوچستان سے نشستوں کا اس کاحصہ دیاجائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ میرثناء اﷲ زہری کیخلاف تحریک عدم اعتمادکے ساتھ ہی بلوچستان کی سیاست میں اچانک گرما گرمی آئی ہے۔

 
Load Next Story