شہر میں کل سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی سردی بڑھ جائیگی
یخ بستہ ہواؤں کے باعث کراچی میں کم ازکم درجہ حرارت9ڈگری سینٹی گریڈتک گرسکتاہے،محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے پیر سے کوئٹہ کی سرد ہوائیں شہر میں چلنے کی پیش گوئی کی ہے جس سے سردی میں اضافہ ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق سرد ہواؤںکا نیا سلسلہ اگلے 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں داخل ہوگا، یہ سرد ہوائیں شہر پربراہ راست اثر اندا ز نہیں ہوںگی تاہم شمال مشرقی سمت سے بلوچستان کے کچھ اضلاع بالخصوص کوئٹہ کی جانب سے شہر میں داخل ہوںگی جس کی وجہ سے درجہ حرارت کئی ڈگری سینٹی گریڈ گر جائے گا اور معمول سے تیز یہ یخ بستہ ہوائیں سردی میں اضافے کا باعث بنیں گی۔
موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق کوئٹہ کی سرد ہواؤں سے سردی کی شدت بڑھ جائے گی اور درجہ حرارت کئی ڈگری گرنے کے بعد شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری تک رہنے کاامکان ہے، سردہوائیں پیر تابدھ تک چلنے کاامکان ہے سردی کی لہر3روزتک برقراررہے گی ، جمعرات 11جنوری کے بعد موسم دوبارہ معتدل ہونا شروع ہوجائے گا جب کہ ہفتے کو شہر کاکم سے کم درجہ حرارت 13.5ڈگری جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 51 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔
جنوب مغربی سمت کی سمندری ہواؤں کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تھم گیا اورگزشتہ روز شہر میں شمال مشرقی سمت سے 20کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے میدانی ہوائیں چلتی رہیں تاہم آج کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13سے 15ڈگری کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔