بیٹی کو قتل کرنیوالے باپ کا اعتراف جرم مجسٹریٹ کے سامنے بیان قلمبند

استغاثہ کے مطابق مواچھ گوٹھ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا تھا۔


Staff Reporter January 07, 2018
عدالت نے بیان قلمبند کرنے کے بعد ملزم کو جیل بھیج دیا اور مقدمے کا چالان طلب کر لیا۔ فوٹو: فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو غیرت کے نام پربیٹی کوقتل کرنے والے سفاک باپ احمد علی نے اقبالی بیان قلمبند کرادیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایاکہ بیٹی نے پسند کی شادی کی جس پرمجھے شدید غصہ تھا ،قتل کے روز میں نے بیٹی کو کھٹمل کی دوائی پلائی لیکن وہ ہلاک نہ ہوئی جس کے بعد میں نے اس کے منہ پرتکیہ رکھا اورسانس روک دی، عدالت نے بیان قلمبند کرنے کے بعد ملزم کو جیل بھیج دیا اور مقدمے کا چالان طلب کر لیا۔

استغاثہ کے مطابق مواچھ گوٹھ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا تھا، ملزم کے خلاف اس کی اہلیہ نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں