عمران خان کی تیسری شادی کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

عمران خان کی شادی کے متعلق باربارسوال پرمفتی سعید بھی خاموش رہے


ویب ڈیسک January 07, 2018
عمران خان کی شادی کی خبروں سے سیاسی حلقے میں ہل چل مچ گئی ہے: فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی مبینہ طور پر تیسری شادی کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے بعد سیاسی حلقے میں ہل چل مچ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی خفیہ شادی کی خبریں ایک بار پھرگردش کرنے لگیں ہیں۔ یکم جنوری کولاہورکے علاقے ڈیفنس میں نکاح کی تقریب عمران خان اوران کی روحانی پیشوا کے مشترکہ دوست کے گھرمیں ہوئی، خاتون نے چند ماہ پہلے اپنے پہلے سرکاری ملازم شوہرسے خلع لی تھی تاہم پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اپنی تیسری شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید سے گریز کررہے ہیں جب کہ پارٹی رہنما بھی اسے ذاتی معاملہ قرار دے رہے ہیں۔

دوسری جانب عمران خان کی شادی کے متعلق باربارسوال پرمفتی سعید بھی خاموش رہے، انہوں نے نا ہی اقرارکیا اورنا ہی انکارجب کہ جواب دیے بغیر گاڑی میں بیٹھے اورچلے گئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کا تیسری شادی کی تصدیق یا تردید سے گریز

گزشتہ روزعمران خان کی شادی کی خبرپھیلی پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری بھی خاموش نہ رہیں اورٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کی شادی ان کا ذاتی معاملہ ہے، کسی کو مداخلت کی ضرورت نہیں، عمران خان کب اور کس سے شادی کریں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے جب کہ رہنما عون چودھری کا کہنا تھا کہ شادی کی خبر دینے والے صحافی کو قانونی نوٹس بھجوانے کا سوچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے 2015 کے آغاز میں دوسری شادی ریحام خان سے کی تھی جو 9 ماہ بعد طلاق کی صورت میں ختم ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں