کوئی شادی کرتا ہے تو اس کا اعلان ضروری نہیں پرویز خٹک

کرپشن کے الزامات لگانے والے خود قومی وسائل کی بے دریغ لوٹ مار میں ملوث ہیں، وزیراعلیٰ کےپی


ویب ڈیسک January 07, 2018
پشاور ریپڈ بس میں کرپشن الزامات لگانے والے اورنج ٹرین کی خیر منائیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے ٹویٹر پیغام میں پشاور بس ریپیڈ ٹرانزٹ منصوبے پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے سماجی رابطے کی ویبٹ سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ پشاور میٹرو ایک کرپشن کا منصوبہ ہے جس کا ٹھیکہ ایک بدنام زمانہ بلیک لسٹ کمپنی کو دیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان کی تیسری شادی کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں



سلیمان شہباز کے ٹویٹ پر رد عمل اور بس ریپیڈ ٹرانزٹ پشاور منصوبے پر کرپشن کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کےپی پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی ایک شفاف ترین منصوبہ ہے جس کے عمل کو پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں مکمل طور پر قانونی قرار دیا ہے، شہبازشریف کے صاحبزادے نے صوبائی حکومت پر کرپشن کے جو الزامات لگائے وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔

عمران خان کی شادی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شادی کرتا ہے تو اس کا اعلان ضروری نہیں، اگر عمران خان نے شادی کی ہے تو اچھی بات ہے لیکن اگر نہیں کی تو نہیں کی، مذہبی پروگرامز میں ایسے سوالات کرنا مناسب بات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صحت اور تعلیم بہتر نہ ہوئی تو اورنج ٹرین منصوبہ روک دوں گا، چیف جسٹس

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم پر کرپشن کے الزامات لگانے والے خود قومی وسائل کی بے دریغ لوٹ مار میں ملوث ہیں، پنجاب میں میٹرو منصوبوں میں بہت سی چیزوں کو پسِ پردہ رکھا گیا ہے جو کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہم نے پنجاب کی طرح منصوبے کی مالی ضروریات کے لئے سماجی شعبے کی ترقی کو قربان نہیں کیا جب کہ اور بی آر ٹی کے ٹھیکا لینے والی مقبول کولسن نے اسلام آباد میٹرو اور ملتان میٹرو کا کام بھی کیا ہے یہ بلیک لسٹ نہی، الزامات لگانے والے اورنج ٹرین، اسلام آباد، ملتان اور لاہور میٹرو کی خیرمنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |