شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کے استعفوں کی مہلت کا آج آخری دن

آل پارٹیز کانفرنس کی اسٹیئرنگ کمیٹی کل اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی، ذرائع


ویب ڈیسک January 07, 2018
آل پارٹیز کانفرنس کی اسٹیئرنگ کمیٹی کل اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی، ذرائع فوٹو:فائل

عوامی تحریک کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ کو مستعفیٰ ہونے کے لیے دی گئی ڈیڈلائن کا آج آخری دن ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے عوامی تحریک کے زیراہتمام اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو مستعفیٰ ہونے کے لیے 7 جنوری کی ڈیڈلائن دی گئی تھی جو آج ختم ہوجائی گی، حکومتی شخصیات کی جانب سے اپوزیشن کی ڈیڈلائن کا کوئی نوٹس نہ لیا گیا جب کہ ڈیڈلائن ختم ہونے پر کل جماعتی کانفرنس کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اے پی سی کی شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کو استعفے کیلئے 7 جنوری کی مہلت

ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کل کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی جس میں ملگ گیراحتجاج اور دھرنوں کا اعلان متوقع ہے، اس کے علاوہ لاہورسمیت مختلف شہروں میں بیک وقت دھرنوں کی تجویز بھی زیرغور ہے جب کہ احتجاج کے طریقہ کار اور تاریخ کا اعلان بھی کل ہوگا۔

دوسری جانب عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پورنے مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے شروع کردیے ہیں جس میں کل ہونیوالے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں مشاورت جاری ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی میں جہانگیرترین، میاں منظور وٹو، شیخ رشید اور لیاقت بلوچ سمیت 18 سیاسی شخصیات شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔