بھارتی دباؤ پر معطل فلسطینی سفیر برائے پاکستان ولید ابوعلی بحال

ولید ابو علی کی سفیر کے عہدے پر بحالی کا فیصلہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے کیا، ذرائع


ویب ڈیسک January 07, 2018
ولید ابو علی کی بحالی کا فیصلہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کیا۔ فوٹو: فائل

بھارت کے دباؤ پر معطل کیے جانے والے پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر ولید ابوعلی کو سفیر کے عہدے پر دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر ولید ابوعلی کو عہدے پر دوبارہ بحال کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ولید ابو علی کی سفیر کے عہدے پر بحالی کا فیصلہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے کیا جس کے بعد ولید ابو علی آئندہ ہفتے تک پاکستان پہنچیں گے اور میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ولید ابو علی کے اہل خانہ اور بچے ابھی پاکستان میں ہی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فلسطین نے بھارت کے دباؤ پر پاکستان سے اپنا سفیر واپس بلالیا

واضح رہے کہ چند روز قبل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام مقبوضہ بیت المقدس کی حمایت میں ریلی نکالی گئی جس میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید اور فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے بھی شرکت کی جس پر بھارت نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فلسطینی حکام سے احتجاج کیا۔ حکام نے بھارتی دباؤ پر اپنے سفیر ولید ابو علی کو پاکستان سے واپس بلا لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں