عمران خان جیسا بھلا آدمی اور بشریٰ جیسی نیک بیوی نہیں دیکھی خاور مانیکا

بشریٰ مانیکا جیسی خاتون کی ذات پر تبصرہ قابل افسوس ہے، سابق شوہر


ویب ڈیسک January 07, 2018
مختلف خبروں نے ہمارے گھر کو کشمکش میں ڈال رکھا ہے، سابق شوہر ۔ فوٹو: اسکرین گریب

بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے گھر کو مرشد خانہ سمجھتے ہیں، عمران خان جیسا بھلا آدمی اور بشریٰ جیسی نیک عورت نہیں دیکھی، ایسی خاتون کی ذات پر تبصرہ قابل افسوس ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبر سے متعلق سابق شوہر خاور مانیکا کا اہم ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں خود سے اور اپنی سابق اہلیہ سے منسوب باتوں کو مسترد کرتا ہوں، مختلف خبروں نے ہمارے گھر کو کشمکش میں ڈال رکھا ہے، میں نے سابق اہلیہ بشریٰ جیسی نیک اور پاک بیوی زندگی میں نہیں دیکھی اور ایسی خاتون کی ذات پر تبصرہ قابل افسوس ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :عمران خان نے بشریٰ مانیکا کو شادی کا پیغام دیا ہے، تحریک انصاف

خاور مانیکا نے مزید کہا کہ عمران خان جیسا بھلا آدمی نہیں دیکھا اللہ اسے صحت اور زندگی دے وہ ہمارے گھر کو مرشد خانہ سمجھتے ہیں۔

میری والدہ کو کسی نے جائے نماز اور برقع کے سوا نہیں دیکھا، بیٹا موسیٰ مانیکا


دوسری جانب بشریٰ مانیکا کے بیٹے کا بھی ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں موسیٰ مانیکا نے کہا ہے کہ میری والدہ کو کسی نے جائے نماز اور برقع کے سوا نہیں دیکھا، وہ ہر وقت اللہ کا ورد کرتی رہتی ہیں، میری والدہ کے نکاح کی خبر جھوٹ ہے، کچھ پتا نہیں لوگ کہاں سے باتیں گھڑ لیتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں :بشری مانیکا کون ہیں اورعمران خان سے پہلی ملاقات کب ہوئی؟


واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کی خبریں زیر گردش ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی بشریٰ مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں صرف شادی کا پیغام دیا ہے اور یہ بیان ریکارڈ کی درستگی کے لیے دیا جارہا ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں