حصص مارکیٹ تیزی برقرار مزید 60 پوائنٹس ریکور

انڈیکس 17754 پر بند، 168 کمپنیوں کے دام، مارکیٹ سرمائے میں4.7 ارب کا اضافہ۔


Business Reporter March 21, 2013
کاروباری حجم 63 فیصد زائد رہا، 26 کروڑ 58 لاکھ 81 ہزار حصص کے سودے۔ فوٹو اے ایف پی

کراچی اسٹاک ایکس چینج ملک کے سیاسی افق پر مثبت تبدیلیوں کے زیراثر رہنے سے بدھ کو بھی بلحاظ کاروبار بہتر رہی۔

اتارچڑھاؤ کے باوجود تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس کی 17700 کی حد بھی بحال ہوگئی،تیزی کے باعث51.37 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید4 ارب71 کروڑ91 لاکھ23 ہزار645 روپے کا اضافہ ہوا۔ ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونے، نگراں وزیراعظم کے لیے مشاورت کے عمل سے انتخابات وقت پر ہونے اور کوئی نیا سیاسی بحران پیدا نہ ہونے کی توقعات پر کم قیمتوں کے حامل اسٹاکس میں خریداری سرگرمیاں برقرار رہیں اور انسٹیٹیوشنل سپورٹ بھی مارکیٹ کو حاصل رہی جو کاروبار میں تیزی کا سبب بنی۔

ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، این بی ایف سیز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر53 لاکھ16 ہزار24 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا سے ایک موقع پر21 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی لیکن اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے26 لاکھ46 ہزار465 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے14 لاکھ86ہزار 488 ڈالر اور میوچل فنڈز کی جانب سے11 لاکھ83 ہزار72 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جس سے مارکیٹ میں تیزی کے اثرات غالب رہے۔

2

نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 60.60 پوائنٹس کے اضافے سے17753.97 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 61.68 پوائنٹس کے اضافے سے14245.20 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 26.01 پوائنٹس کے اضافے سے12482.61 ہوگیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت 63.61 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر26 کروڑ 58 لاکھ 81 ہزار980 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 327 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں168 کے بھاؤ میں اضافہ، 136کے داموں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |