کارپوریٹ سیکٹر کیلیے دستاویزات کی ای فائلنگ لازمی قرار

ایس ای سی پی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، تاریخ اجرا سے 2 ماہ بعد نافذ ہوجائے گا۔


Numainda Express March 21, 2013
ایس ای سی پی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، تاریخ اجرا سے 2 ماہ بعد نافذ ہوجائے گا۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے تمام لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ایس ای سی پی اور رجسٹرار آف کمپنیز کو تمام دستاویزات ای سروسز کے ذریعے آن لائن جمع کرانا لازمی قرار دے دیا ہے۔

ایس ای سی پی سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق اس کا نفاذتاریخ اجرا سے 2 ماہ بعدہوگا جس کے بعد لسٹڈ کمپنیوں سے کاغذی شکل میں ریٹرن، سالانہ حسابات اور درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی، لازمی آن لائن ریٹرن جمع کرانے کی شرط ان تمام کمپنیوں پر بھی لاگو ہو گی جنھوں نے اپنے گزشتہ انضباتی دستاویزات ای سروس کے ذریعے جمع کرائی ہیں۔

3

ایس ای سی پی کے مطابق یہ اقدام کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ریگولیٹری ریجیم مکمل طور پر آٹومیٹڈ کرنے کی کوشش کا حصہ ہے، ای سروس کے فروغ سے نہ صرف ایس ای سی پی کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ کمپنیاں کم وقت میں اورکم فیس ادا کر کے انضباتی دستاویزات جمع کرا سکیں گی، آن لائن فائلنگ کی شرط ان تمام ریٹرن، انضباتی دستاویزات جمع کرانے کے لیے لازمی ہو گی جن کے لیے ای سروس کی سہولت موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |