الیكشن كمیشن کا حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں كی تیاری سے متعلق اجلاس آج ہوگا

اجلاس میں شماریات ڈویژن كے افسران انتخابی فہرستوں كی تیاری اور حلقہ بندیوں سے متعلق بریفنگ دیں گے


ویب ڈیسک January 07, 2018
اجلاس میں شماریات ڈویژن كے افسران انتخابی فہرستوں كی تیاری اور حلقہ بندیوں سے متعلق بریفنگ دیں گے ۔ فوٹو : فائل

الیكشن كمیشن آف پاکستان کا حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں كی تیاری كے حوالے سے اہم اجلاس آج ہوگا۔



الیكشن كمیشن آف پاكستان میں آج پاكستان تحریک انصاف كے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوگی، اس كے علاوہ پاكستان مسلم لیگ (ن) اور پاكستان پیپلزپارٹی كے خلاف غیر ملكی فنڈنگ سے متعلق بھی درخواستوں پر سماعت ہوگی، دونوں جماعتوں كے خلاف فنڈنگ سے متعلق درخواستیں پاكستان تحریک انصاف كے رہنما نے دائر كر ركھی ہیں جب کہ چیف الیكشن كمشنر جسٹس سردار محمد رضا كی سربراہی میں 5 ركنی بینچ درخواستوں کی سماعت كرے گا۔



دریں اثناء الیكشن كمیشن میں حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں كی تیاری كے حوالے سے اہم اجلاس بھی ہوگا، اجلاس میں سیكرٹری شماریات ڈویژن، ادارہ شماریات كے افسران اور الیكشن كمیشن كے افسران شریک ہوں گے، اجلاس میں شماریات ڈویژن كے افسران انتخابی فہرستوں كی تیاری اور حلقہ بندیوں میں دركار نقشہ جات اور دیگر دستاویزات كی فراہمی كے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں