کاروباری برداری کو زیادہ سہولتیں دینا چاہتے ہیں عابد جاوید اکبر

فیڈریشن ہاؤس کا دورہ، نئی منڈیوں تک رسائی کیلیے مل کر کام کرنا چاہیے، شیرانی


Business Reporter March 21, 2013
فیڈریشن ہاؤس کا دورہ، نئی منڈیوں تک رسائی کیلیے مل کر کام کرنا چاہیے، شیرانی فوٹو : ایکسپریس

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو عابد جاوید اکبر نے کہا ہے کہ تاجروصنعت کاربرادری کودرپیش مسائل سے بخوبی واقف ہیں جس کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی جائیگی۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت پاکستان کے دورے کے موقع پرکہی، اس موقع ایف پی سی سی آئی کے صدر فضل قادرشیرانی، سابق صدر ایس ایم منیر نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ نائب صدر ایف پی سی سی آئی بیگم سلمیٰ احمد، ناصرالدین شیخ، ڈاکٹر مرزااختیاربیگ، اے کے داؤد پوتا اور انیس عالم بھی موجودتھے۔ عابد جاوید اکبر نے کہا کہ تاجربرادری کو بیرونی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے کیلیے ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی اپنا کرداراداکرتی رہے گی تاکہ پاکستانی مصنوعات بیرونی منڈیوں میں اپنی جگہ بناسکیں۔

7

انہوں نے کہا کہ ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ایف پی سی سی آئی کے مابین تعلقات کومزید مستحکم بنایا جائیگا اور ملک کی برآمدات میں اضافے کے لیے بھرپورکوشش کی جائیگی۔ اس موقع پر فضل قادرشیرانی نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو پاکستانی تجارت کومستحکم کرنے اور نئی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے مل کرکام کرنا چاہیے۔

25 ارب ڈالر کا تاریخی برآمدی ہدف عبورکرنا تاجروصنعت کاربرادری کی مرہون منت ہے جس کا سہراپاکستانی تاجربرادری کوجاتا ہے جنہوں نے ملک میں امن وامان کی خراب صورتحال، توانائی بحران، بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت اور سیاسی بے چینی کے باوجود بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ اے ٹی ایف سیمینار ''یورپی یونین کیلیے ایف ٹی اے کاتجزیہ'' ایف پی سی سی آئی میں منعقد کرایا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔