جنوبی افریقہ میں ڈکیتی میں مزاحمت پر 5 پاکستانی قتل ایک زخمی

فائرنگ سے 4 پاکستانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےچل بسا، پولیس حکام


ویب ڈیسک March 20, 2013
معلومات کے مطابق واقعے میں ملوث 3 ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کیا جاچکا ہے، دفتر خارجہ فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں ڈکیتی میں مزاحمت پر چکوال سے تعلق رکھنے والے 5 پاکستانیوں کو قتل اور ایک کو شدید زخمی کردیا گیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 4 پاکستانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تاہم واقعے میں شدید زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ مقتول کیپ ٹاؤن کی ایک بیکری میں کام کرتے تھے۔

دفتر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنوبی افریقی حکومت سے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے اور معلومات کے مطابق واقعے میں ملوث 3 ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق مقتولین کی میتیں وطن واپس لانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں اور امید ہے کہ انتظامات جلد مکمل ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں