پولیس کارروائیوں میں 30 ملزم گرفتاراسلحہ اور منشیات برآمد

ایس ایس پی ویسٹ آصف اعجاز شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔


Staff Reporter March 21, 2013
ایس ایس پی ویسٹ آصف اعجاز شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

ویسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے30ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ، منشیات اورلوٹا ہوا سامان برآمدکر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ زون آصف اعجاز شیخ کی ہدایت پر پیر آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 4 ملزمان بلال ٹینشن ، محمد شکیل ، ندیم اور خیر عالم کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف ،3 پستول اور 50 کارتوس برآمد کرلیے ۔

گرفتار ملزمان سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے دیگر کارروائیوں کے دوران ویسٹ زون پولیس نے 26 ملزمان کوگرفتارکر کے اسلحہ ، منشیات اور لوٹا ہوا سامان برآمدکرلیا گیا ، ایس ایس پی ویسٹ آصف اعجاز شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں