امریکا نے بھٹو کے دور میں امداد بند کی ہم مرے نہیں ڈاکٹرعبدالقدیر

سعید الظفر صدیقی نے قرآن انسائیکلو پیڈیا ترتیب دے کر ہم پر احسان کیا ہے، ڈاکٹر قدیر خان


Staff Reporter January 08, 2018
تقریب رونمائی سے پیرزادہ قاسم، حاذق الخیری، سعید الظفر اور دیگر کا خطاب۔ فوٹو؛ ایکسپریس

ڈاکٹر قدیرخان نے کہا ہے کہ امریکا نے بھٹو صاحب کے زمانے میں امداد بند کی تھی ہم تب بھی بھوکے نہیں مرے تھے۔

ڈاکٹر قدیرخان کا کہنا تھاکہ امریکا نے بھٹو صاحب کے زمانے میں امداد بند کی تھی ہم بھوکے نہیں مرے تھے، میں یہ نہیں کہتاکہ امریکا کے ساتھ تعلقات ختم کرلیں مگر ہمیں برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم رکھنے چاہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ مجھے جماعت اسلامی سے ہمیشہ شکایت رہی ہے، قاضی حسین احمد میرے دوست تھے اکثر ان سے ملاقات ہوتی تھی میں کہتا تھا کہ لوگوں کو آپ صحیح راستے پر ڈال دیتے مگر ایسا نہیں ہوا، انھوں نے مجھ سے کہاکہ آپ ہماری جماعت میں شامل ہو جائیں، سراج الحق ماشااللہ سے خوب تقاریر کرتے اور انگلینڈ میں گھوم رہے ہیں جماعت اسلامی کا لوگوں کی بہبود کے لیے کام نہیں ہے۔

ڈاکٹر قدیر خان نے کہا کہ سعید الظفر صدیقی نے موضوعات قرآن پر انسائیکلو پیڈیا ترتیب دے کر ہم پر احسان کیا ہے، قرآن کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالی نے لیا ہے، مقامی ہوٹل میں موضوعات قرآن انسائیکلو پیڈیاکی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میں ہمیشہ سب کو مشورہ دیتا ہوں کہ دو تین صفحات قرآن کریم کے روزانہ ضرور پڑھیں ہم قرآن پاک سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

بعدازاں تقریب سے سعید الظفرصدیقی، پیرزادہ قاسم، مفتی محمد نعیم، جسٹس ر حاذق الخیری سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں