زمبابوے سے یواے ای میں سیریز افغانستان کی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا اعلان

ڈوپنگ کی وجہ سے ایک برس پابندی کے شکار محمد شہزاد کی واپسی ہوئی ہے۔

مارچ 2016 میں آخری انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے حامد حسن کی ٹوئنٹی 20 اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

KARACHI:
افغانستان نے زمبابوے کے خلاف سیریز کیلیے ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔

افغانستان نے زمبابوے کے خلاف فروری میں یو اے ای میں شیڈول سیریز کیلیے ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔


ڈوپنگ کی وجہ سے ایک برس پابندی کے شکار محمد شہزاد کی واپسی ہوئی ہے، ان کی پابندی کا دورانیہ 17 جنوری کو ختم ہوگا، آل راؤنڈر سمیع اللہ شنواری کو بھی دونوں ٹیموں میں واپس شامل کیا گیا ہے، انھیں آئرلینڈ کے خلاف دسمبر میں کھیلی گئی سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ مارچ 2016 میں آخری انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے حامد حسن کی ٹوئنٹی 20 اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ دوالت زدران کو صرف ایک روزہ دستے میں شامل کیا گیا ہے۔

 
Load Next Story