عمران خان کے ہاتھ ملک آگیا تو بیڑہ غرق کردے گا رانا ثنا اللہ

روحانی فیض کے چکر میں برگزیدہ عورت کو ورغلانے پر پی ٹی آئی سربراہ کسی باعزت شخص کے ووٹ کے حق دار نہیں رہے، رانا ثنا

عمران خان کے جو کرتوت ہیں اسے وزیراعظم تو کیا کوئی چوکیدار بھی نہیں رکھتا، وزیر قانون پنجاب۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو گل کھلائے ہیں اگر اس کے ہاتھ ملک آگیا تو بیڑہ غرق کردے گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے 5 بچوں کی ماں عبادت گزار خاتون کا گھر برباد کرکے اب شادی کا پیغام بھجوا دیا ہے باعزت لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ اس بے شرم انسان کوصادق اور امین کسی مجبوری کی وجہ سے کہا ہوگا عمران خان کے جو کرتوت ہیں اسے وزیراعظم تو کیا کوئی چوکیدار بھی نہیں رکھتا۔


صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عدالت کو سوموٹو ایکشن لیکر پوچھنا چاہیے کہ ہم نے تمہیں صادق اور امین قرار دیا اور تم نے کچھ پلے نہیں چھوڑا۔روحانی فیض کے چکر میں برگزیدہ عورت کو ورغلانے پر پی ٹی آئی سربراہ کسی باعزت شخص کے ووٹ کے حق دار نہیں رہے، عوام سے کہتا ہوں کہ اسکا حساب لیا جائے جو اس نے گل کھلائے ہیں اگر اس کے ہاتھ ملک آگیا تو بیڑہ غرق کردے گا، عدالتی فیصلے کے کسی نقطہ پر اعتراض کرنا محاذ آرائی نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ میاں نواز شریف اور شہبازشریف کے دور حکومت میں پانچ ہزار ارب کے منصوبے مکمل ہوئے اور ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی ،میٹرو لاہور اور ملتان کا تمام ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا ہے اور ان سے کہا کہ چیک کرکے نشاندہی کریں انھوں نے کہاکہ 28 جولائی کے فیصلے کے ذریعے سیاسی عدم استحکام کی کوشش کی گئی دھرنوں کی ناکامی کے بعد ختم نبوت کے معاملہ پر سیاست چمکانے کی کوشش ہوئی، ختم نبوت پر ہماری جان بھی قربان ہے مگر تمام تر اندرونی اور بیرونی سازشوں کے باوجود ترقی کا عمل جاری رہا۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ اب ہم بھی دھرنوں کو مینج کرنے کے ماہر ہوگئے ہیں اور دھرنوں کو تحمل اور بردباری سے کنٹرول کرینگے انھوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کی کرپشن کے خلاف باتیں قیامت کی نشانی ہے آئندہ الیکشن (ن) اور پی ٹی آئی کے درمیان ہی ہوگا۔
Load Next Story