گیس پائپ لائن 175 ارب عوام سے نکالنے کی منظوری

کراچی تالاہور آرایل این جی تھری پائپ لائن11 سو کلومیٹرطویل ہوگی


علیم ملک January 08, 2018
آر ایل این جی تھری پائپ لائن منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل کیاجائے گا ،یہ پائپ لائن گیارہ سوکلومیٹر طویل ہوگی۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے آر ایل این جی تھری پائپ لائن منصوبے کے اخراجات عوام سے وصول کر نے کا منصوبہ تیارکیا ہے جس کیلیے 175ارب روپے صارفین سے وصول کیے جائیں گے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں کراچی سے لاہور تک ایک اعشاریہ 2 ارب مکعب فٹ یومیہ صلاحیت کی حامل آر ایل این جی تھری پائپ لائن منصوبے کی تعمیرکے فنانسنگ پلان کی منظوری دی گئی جوسوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ مکمل کریںگی،منصوبے کے اخراجات عوام سے وصول کرنے کی خفیہ طور پر منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آر ایل این جی تھری پائپ لائن منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل کیاجائے گا ،یہ پائپ لائن گیارہ سوکلومیٹر طویل ہوگی۔ ساڑھے سات سوکلومیٹرطویل پائپ لائن کی تعمیر سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے حصے میں آئے گی اور جبکہ سوئی نادرن ساڑھے تین سو کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں