فلم انڈسٹری صرف کتابوں تک محدود نہیں رہنے دینگےشان

وہ دن دور نہیں جب پاکستانی عوام 12 سے 3 اور 3 سے 6 اور 6 سے 12 کے درمیان ہونے والے شوزکے ٹکٹ کے لیے دوڑیں لگائینگے

وہ دن دور نہیں جب پاکستانی عوام 12 سے 3 اور 3 سے 6 اور 6 سے 12 کے درمیان ہونے والے شوزکے ٹکٹ کے لیے دوڑیں لگائینگے، شان فوٹو: فائل

فلم اسٹارشان نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری صرف کتابوں تک محدودنہیں رہنے دینگے اس کی بحالی کے لیے کل بھی کام کیا تھا آج بھی کام کرینگے۔


ان خیالات کا اظہارانھوں نے کراچی میں ایک تقریب کے دوران مقامی ہوٹل میں نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستانی عوام 12 سے 3 اور 3 سے 6 اور 6 سے 12 کے درمیان ہونے والے شوزکے ٹکٹ کے لیے دوڑیں لگائینگے اورپھرسے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے سینماگھروں کی کھڑکیاں ٹوٹاکرینگی ۔ہم نے ماضی میں بہت کام کیا ہے اور ہمیں ماضی کو بھولنا نہیں چاہیے جولوگ اپنا ماضی بھول جاتے ہیں وہ تباہ ہوجاتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ جولوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہماری انڈسٹری تباہ ہوچکی ہے انھیں یہ بات بتانا ضروری سمجھتاہوں کہ فلم ابھی باقی ہے ہم صرف کتابی باتوں تک محدود نہیں ہیں بلکہ اس کی بحالی کے لیے مسلسل کام کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ اب ڈرامہ اسکرین سے تھک چکے ہیں اور فلم دیکھنا چاہتے ہیں اس کے لیے نئے لوگوں کو اپنے آئیڈیاز کے ساتھ آگے آناہوگاتاکہ جوسینماگھراجاڑپڑے ہیں انھیں ملکرآبادکیاجاسکے اوراس کے لیے ہماری حکومت کوبھی پاکستان شوبزانڈسٹری کوسپورٹ کرناہوگامیراپراناخواب ہے کہ فلمی دنیا میں پاکستان فلم انڈسٹری کا نام صف اول میں لیاجائے۔
Load Next Story