شام میں باغی مسلح گروپ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر دھماکا 23 افراد ہلاک

مسلح شدت پسند تنظیم ’’أجناد القوقاز‘‘ کے ہیڈکوارٹر پر حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی


ویب ڈیسک January 08, 2018
ادلب میں باغیوں کے خلاف شام کی سرکاری فوج کے حملوں میں شدت آگئی ہے فوٹو:فائل

شام کے شہرادلب میں باغی مسلح گروپ أجناد القوقاز کے ہیڈ کوارٹر کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ شام کے شہر ادلب میں بشار الاسد حکومت کے خلاف برسرپیکار مسلح شدت پسند تنظیم ''أجناد القوقاز'' کے ہیڈ کوارٹر کے باہر موجود کار بم حملہ ہوا ہے۔ دھماکے میں 23 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں. ہلاک ہونے والوں میں 3 سگی بہنوں سمیت 7 عام شہری بھی شامل ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی اور نا ہی اس بات کی تصدیق ہوسکی ہے کہ حملے کا ہدف تنظیم کا ہیڈ کوارٹر ہی تھا۔

واضح رہے کہ ادلب میں باغیوں کے خلاف شام کی سرکاری فوج کے حملوں میں شدت آگئی ہے اور اس کے لیے شام کی فوج کو روس کے جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں