جنوبی پنجاب کی بات کرنے والوں نے خود کبھی مسائل پر توجہ نہیں دی شہباز شریف
جنوبی پنجاب کو آبادی کے تناسب سے زیادہ بجٹ مختص کرنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا اعزاز ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی بدحالی کی بات کرنے والوں نے اپنے دور میں کبھی عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی، جس میں جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اورعوام کی سہولیات کے لئے جاری مختلف پراجیکٹس پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شہبازشریف کے خوف سے نوازشریف سعودی عرب گئے ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی بدحالی کی بات کرنے والوں نے اپنے دور میں کبھی عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے لئے جنوبی پنجاب کی ترقی و خوش حالی اولین ترجیح ہے۔ جنوبی پنجاب کو آبادی کے تناسب سے زیادہ بجٹ مختص کرنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا اعزاز ہے۔ ملتان میں میٹرو اور اسپیڈو بس سروس روزانہ لاکھوں مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔ جنوبی پنجاب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ اپنی مثال آپ ہے، ''پکیاں سڑکاں۔ سوکھے پینڈے'' کے تحت ہزاروں کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر سے منڈی تک رسائی بہتر ہوگی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: وزارت عظمیٰ کے لئے شہبازشریف سے بہتر کوئی نہیں
اویس لغاری نے وزیراعلیٰ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کےلئے تاریخی بجٹ دے کر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔