موبائل فون کمپنیاں سالانہ مبینہ طور پر 400ارب روپے کا ٹیکس نہیں دیتیں چیئرمین نیب

پاکستان اس وقت 84 ارب ڈالرز سے زائد کا مقروض ہے اور اس کی وجہ کرپشن و ٹیکس چوری ہے، چئیرمین نیب


ویب ڈیسک January 08, 2018
کسی شخصیت، ادارے یا عہدیدار کے ساتھ جانبداری کا مظاہرہ نہیں ہوگا، چئیرمین نیب ۔ فوٹو : فائل

چئیرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ موبائل فون کمپنیاں مبینہ طور پر سالانہ 400 ارب روپے کا ٹیکس نہیں دیتیں۔

چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اجلاس میں نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چئیرمین نے گزشتہ 3 ماہ کی رپورٹ پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ نیب میں اب صرف کام، کام اور کام ہوگا لیکن کوئی بھی انکوائری یا تحقیقات قانون کے دائرے سے باہر نہیں ہونی چاہئے، نیب عہدیدار سپریم کورٹ کے نیب کے بارے 173 فیصلوں اور قانون کو بغور پڑھیں اور اس پر عمل کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کرپٹ افسروں کیخلاف قانونی کارروائی ہو گی

چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت 84 ارب ڈالرز سے زائد کا مقروض ہے اور اس کی وجہ کرپشن و ٹیکس چوری ہے اور مبینہ طور پر ملک میں فعال موبائل فون کمپنیاں سالانہ 400 ارب روپے کا ٹیکس نہیں دیتیں، پوری قوم نیب کے کام کو دیکھ رہی ہے، ہم نے اپنی قوم کے ساتھ مل کر ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے اور اس میں کسی شخصیت، ادارے یا عہدیدار کے ساتھ جانبداری کا مظاہرہ نہیں ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چیئرمین نیب نے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں کرپشن کا نوٹس لے لیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |