نوابشاہ باپ نے غیرت کے نام پر جواں سال بیٹی کو زہر دیدیا

لاش بغیر کفن و غسل دفن کر دی، ملزم گرفتار.


Nama Nigar March 21, 2013
ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ عذرا عرف گڑیا کا ساجد آرائیں نامی نوجوان سے معاشقہ تھا اور چند روز قبل لڑکی اس کے ساتھ مبینہ طور پر فرار ہوگئی تھی۔ فوٹو: فائل

باپ نے 17سالہ بیٹی کو کاری قرار دیتے ہوئے زہر دے کر قتل کر دیا، بغیر کفن و غسل لاش دفنا دی گئی۔

مقتولہ 5 روز قبل گھر سے فرار ہوگئی تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، بیٹے نے باپ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواب شاہ کے ایسر پورہ علاقے میں محمد ارشاد قریشی نے اپنی 17سالہ بیٹی عذرا عرف گڑیا کو کاری کے الزام میں زہر دیکر قتل کر دیا اور لاش بغیر کفن و غسل دیے مقامی قبرستان میں دفنا دی اور محلے میں مشہور کرا دیا کہ اس کی بیٹی دمے کی مریضہ تھی اچانک طبیعت خراب ہونے سے فوت ہوگئی۔



ایئرپورٹ پولیس نے ملزم کو گزشتہ شب حراست میں لے لیا، دوران تفتیش ملزم نے قتل کا اعتراف کیا ، ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ عذرا عرف گڑیا کا ساجد آرائیں نامی نوجوان سے معاشقہ تھا اور چند روز قبل لڑکی اس کے ساتھ مبینہ طور پر فرار ہوگئی تھی۔ پیر کی شب لڑکی واپس لائی گئی اور 24گھنٹوں میں قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قتل میں 2 سے 3 افرادا ملوث ہیں اور پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لیا تھا مگر بااثر افراد کی سفارش اور رشوت کے عوض مک مکا کر لیا، کل جمعرات کو میڈیکل بورڈ کی موجودگی میں مقتولہ کی قبرکشائی کی جائیگی۔ گرفتار ملزم ارشاد قریشی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ساجد اور اس کے خاندان کو بھی قتل کردیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں