سول اسپتال کوٹری ایم ایس کیخلاف پیرا میڈیکل اسٹاف کی ریلی

او پی ڈی کا بائیکاٹ، کرپشن اور اقربا پروری کا الزام ، تحقیقات کا مطالبہ


Nama Nigar March 21, 2013
احتجاج کے باعث ایم ایس نے پولیس نفری طلب کر لی، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ بھی ہو ئی۔ فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ اسپتال کوٹری کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر علی اکبر سومرو کی مبینہ کرپشن و دیگر مسائل کے خلاف پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ کے رہنماؤں نے اسپتال کی او پی ڈی کا بائیکاٹ کر کے ریلی نکالی گئی۔

جو مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی اسپتال کے مین گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ مظاہرین نے نیشنل ہائی وے پر دھرنا بھی دیا۔ احتجاج کے باعث ایم ایس نے پولیس نفری طلب کر لی، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ بھی ہو ئی ۔

پیرا میڈیکل سندھ کے صدر ممتاز علی جتوئی، حیدرآباد ڈویژن کے صدر نذیر جتوئی، عبدالقیوم سمیت دیگر نے بتایا گیا کہ ایم ایس نے پولیس طلب کر کے پُر امن احتجاج زبردستی ختم کرانے کی کوشش کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بیسویں گریڈ کی پوسٹ پر انیسویں گریڈ کے افسر کو ایم ایس تعینات کیا گیا ہے۔



جو لاکھوں کی کرپشن کر چکا ہے، پیرا میڈیکل اسٹاف کی فیملی تک کو ادویہ نہیں ملتیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں من پسند افراد کو بھرتی کیا گیا ہے، جن میں سے کئی گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں۔ حیدرآباد سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پیرا میڈیکل اسٹاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس سول اسپتال میں منعقد ہوا ۔

جس میں عہدیداران کیخلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے جمعرات کو احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا، دھرنا ڈسٹرکٹ اسپتال کوٹری کے ایم ایس ڈاکٹر اکبر سومرو کو عہدے سے ہٹانے تک جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں