چین کے زر مبادلہ کے ذخائر 31 کھرب 39 ارب ڈالر تک جاپہنچے

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک سال کے دوران 139 ارب 40 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے


APP January 08, 2018
ایک سال کے دوران چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا، فوٹو: فائل

LAKKI MARWAT: چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 31 کھرب 39 ارب 90 کروڑ امریکی ڈالر تک جا پہنچے ہیں۔

چین کے مرکزی بینک نے ملک کے زر مبادلہ کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔ جس کے مطابق دسمبر 2017 تک چین کے زر مبادلہ کی کل مالیت 31 کھرب 39 ارب 90 کروڑ امریکی ڈالر رہی۔ یہ تعداد 2017 کے آغاز کے مقابلے میں ایک کھرب 39 ارب 40 کروڑ ڈالرز زیادہ ہے یعنی شرح اضافہ 4.3 فیصد رہی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کی چینی کرنسی میں بیرونی تجارت کی اجازت

ماہرین کا خیال ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران چین کے زر مبادلہ کی مالیت 30 کھرب امریکی ڈالر کے معیار پر برقرار رہی ہے۔ گزشتہ سال چینی کرنسی کی شرح تبادلہ کا نظام زیادہ لچکدار کیا گیا جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کی منڈی میں مرکزی بینک کی طرف سے مداخلت اور کنٹرول دن بدن کم ہوتا چلا آرہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں