زیریں سندھ میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ زور پکڑ گیا
بچوں کو امتحانات میں دشواری کا سامنا،عوام کے احتجاجی مظاہرے
ٹھٹھہ و تلہار میں غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ زور پکڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق حیسکو حیدرآباد کی جانب سے غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے اور روزانہ10سے12گھنٹوں تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مڈل اور پرائمری کلاسوں کے طلباوطالبات کو امتحانات میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان کی پڑھائی بالکل ختم ہو کر رہ گئی ہے،پانی کی بھی شدید قلت ہوگئی ہے۔
لوڈشیڈنگ کے خلاف ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں مکلی،جنگ شاہی اور دیگر میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ تلہاراور پگروائی میںبھی بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا۔حیسکو افسران نے کوئی بھی نوٹس نہیں لیا۔تلہاررااجوخانانی۔سعید پور،غلام شاہ موری،پیرو لاشاری اور دیگر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافے سے عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں۔