ارشد پپو کے ساتھی شیرا پٹھان کی ہلاکت معمہ بن گئی

پولیس ارشد پپوسمیت تینوں افرادکی لاشیں گینگ وار ملزمان سے حاصل نہ کرسکی


Staff Reporter March 21, 2013
5کروڑدیدو،شیراپٹھان کو چھوڑ دینگے، خیریت سے ہے، اہلخانہ کونامعلوم شخص کافون فوٹو ایکسپریس

ارشد پپوکے ساتھی شیرا پٹھان کی ہلاکت معمہ بن گئی۔

نامعلوم افراد نے شیرا پٹھان کے اہلخانہ سے5 کروڑ روپے تاوان کا طلب کیا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ تاوان ادا کردو، ہم شیرا پٹھان کو چھوڑ دیں گے وہ ہمارے پاس بالکل خیریت سے ہے ، ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے شیرا پٹھان کوحاصل کرنے کی کوشش کی جس میں انھیں کامیابی نہیں ہوئی، ذرائع کے مطابق کلاکوٹ کے علاقے افشانی گلی میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے ارشد پپو کے ساتھی جمعہ شیر عرف شیرا پٹھان کے اہلخانہ کو نامعلوم افراد نے فون کر کے بتایا ہے کہ شیرا ان کے پاس ہے اور خیریت سے ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر وہ انھیں 5کروڑ روپے تاوان کے ادا کر دیں تو وہ شیرا کو چھوڑ دیں گے اور اگر رقم دینے میں دیر کی تو اس کی زندگی کی کوئی ضمانت نہیں ہے ، شیرا پٹھان کے اہلخانہ نے نامعلوم افراد کے فون کے بعد ایک سیاسی جماعت کے رہنما سے رابطہ کر کے درخواست کی کہ وہ شیرا پٹھان کی رہائی کے لیے بات کریں ۔



جس پر سیاسی جماعت کے رہنما نے جمعہ شیر عرف شیرا پٹھان کے بارے میں معلومات حاصل کی تاہم انھیں اس سلسلے میں کامیابی نہیں ہوئی ، جمعہ شیر کے گھر کے قریب کے رہائشی ایک شخص نے ایکسپریس کو بتایا کہ جمعہ شیر کے اہلخانہ کو ابھی اس بات کی امید ہے کے وہ زندہ ہے۔

جبکہ لیاری میں ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس افسر نے ایکسپریس کو بتایا کہ ارشد پپو اس کے بھائی محمد یاسر عرفات اور شیرا پٹھان کو گینگ وار کے ملزمان نے بے دردری سے قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کرنے کے بعد نذر آتش کر دیا تھا اور اعضا کو لیاری ندی میں بہا دیا گیا تھا،جمعہ شیر عرف شیرا پٹھان کا زندہ ہونا کسی بھی طرح ممکن نہیں ہے اگر اس کے گھر والوں نے غلط فہمی کی بنیاد پر تاوان ادا بھی کر دیا تو انھیں جمعہ شیر زندہ تو کیا اس کی لاش بھی نہیں ملے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں